مشکل آئے تو اللہ سے رجوع کرتی ہوں:مہوش حیات
کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو اللہ سے براہ راست رجوع کرتی ہوں۔ 38 سالہ اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں مشکلات اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے طور طریقوں پرکھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل حالات میں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا بے حد اہم ہے اور ان پر جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو وہ اللہ سے براہ راست رجوع کرتی ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ تعالی سے براہِ راست بات کرنا اور اس پر مکمل بھروسا رکھنا انسان کو ذہنی وضاحت، باطنی طاقت اور دل کا سکون عطا کرتا ہے ۔مہوش حیات نے کہاکہ یہ عمل انسان کو صبر اور اعتماد کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد دیتا ہے ۔