اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے اکاونٹ سے اڑھائی لاکھ نکلوا لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو نامعلوم افراد نے دھوکہ دہی کے ذریعے شہر کے بینک اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ میر احمد شیر گڑھ کا رہائشی محمد ارشد ساہی وال کے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا
جہاں اسے دو نامعلوم افراد نے اپنے چنگل میں پھنسا کر اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر لیا اور اکاؤنٹ سے اڑھائی لاکھ رو پے نکلوا کر رفوچکر ہو گئے ، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔