روڈ بلاک کرنے کا الزام ، شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)روڈ بلاک کرنے کے الزام میں شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ پر عارضی دکان قائم کر کے روڈ بلاک کرنے کے الزام میں شہری کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔