ڈاکوؤں نے 5افراد سے لاکھوں نقدی ،موبائل فونز چھین لئے
نولکھا سمیت دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں ، 2گاڑیاں چوری ہو گئیں أٓفاق 2 لاکھ 45ہزار، نواز 2 35،نعمان 2 لاکھ10ہزار سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہر ی لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو میں أٓفاق سے 2 لاکھ 45ہزارنقدی اور موبا ئل فون،لیاقت أٓباد میں نواز سے 2 لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون،مصری شاہ میں ابرار سے 2 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں قاسم سے 2لاکھ 15ہزارروپے اور موبائل فون جبکہ غازی أٓباد میں نعمان سے 2 لاکھ10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے جنوبی چھاؤنی اور اسلام پورہ سے 2گاڑیاں جبکہ نولکھا ،کوٹ لکھپت اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں ۔