بجلی چوری کرنے والے 3 افراد کیخلاف مقدمات

بجلی چوری کرنے والے  3 افراد کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران تین افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹیمپر کرکے بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں