مسلح افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ، خوف و ہراس
گھر پر موجود افراد معجزانہ محفوظ رہے ،ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں نواز نامی شہری اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم ملز موں نے اس کے گھر پر شدید فائرنگ کر دی۔ جس سے گھر پر موجود افراد تو گولیوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ۔ تاہم پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔