4ڈکیت گینگ گرفتار، کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

 4ڈکیت گینگ گرفتار، کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

چیچہ وطنی، غازی آباد، دیپالپور(نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر)چیچہ وطنی اور دیپالپور میں پولیس کی کارروائیاں، 4ڈکیت گینگ گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیتی مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

 ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی سب انسپکٹر قمر عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری ونقب زنی میں ملوث سونی شیخ گینگ کے 2 کارندوں وقاص اور اویس کو گرفتار کرکے 13لاکھ مالیت کا سامان برآمد کیا۔دیپالپور ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کی خصوصی ہدایات پر تحقیقاتی ٹیم نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 خطرناک ڈکیت گینگز کو گرفتار کر لیا۔

 جن میں ممتاز عرف کانجو گینگ، عنصر عرف عنصری اور اکرم عرف اکی شامل ہیں جبکہ کانجو گینگ باپ بیٹے پر مشتمل تھا ۔قبضے سے 15 لاکھ روپے نقدی، گاڑیاں، کمپیوٹر، ناجائز اسلحہ اور چھ موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ، پولیس کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر کے پچاس سے زائد مقدمات کو ٹریس کر لیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں