ننکانہ :مبینہ مقابلہ،2ڈاکو بھائی ہلاک ، 1راہگیر جاں بحق

ننکانہ :مبینہ مقابلہ،2ڈاکو بھائی ہلاک ، 1راہگیر جاں بحق

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب کے تھانہ سیدوالا میں پنڈی چیری روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک ڈاکو بھائی ہلاک ہو گئے ، ایک بیگناہ راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

ملزم فیصل آباد کے علاقہ پیپلز کالونی سے ایک کار چھین کرفرار ہوئے ۔ فیصل آباد پولیس ان کا تعاقب کرتے ہوئے ضلع ننکانہ صاحب کے تھانہ سیدوالا کی حدود میں داخل ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سیدوالا پولیس نے بھی ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کر دیا۔ پنڈی چیری روڈ پرمہرپور کے قریب ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی، جس کے بعد دونوں اضلاع کی پولیس کاڈاکوؤں سے آمنا سامنا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران 2ڈاکو بھائی مارے گئے ۔اسی دوران ٹھٹھہ نورکا رہائشی راہگیر اکمل ڈاکوئوں کی کار اور فائرنگ تبادلے کی زد میں آ کر زخمی ہوا، اسے آر ایچ سی ہسپتال سیدوالا منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ہلاک ڈاکو  بھائیوں کی شناخت سعید اور آصف کے نام سے ہوئی جو ضلع فیصل آباد کے علاقہ ڈھڈی والا کے رہائشی ذاکر کے بیٹے تھے اور قتل، اقدام قتل وڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ہلاک ڈاکوئوں اور جاں بحق راہگیر کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں