گلشن راوی :گندے نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)نناریاں چوک گلشن راوی کے قریب گندے نالے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نالے سے نکال لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش مرد کی ہے تاہم فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کیا گیاہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کیا جائے گا۔