فتنہ الخوارج کے 3خودکش بمبار لاہور داخل ،الرٹ جاری

فتنہ الخوارج کے 3خودکش بمبار  لاہور داخل ،الرٹ جاری

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ، حساس اداروں کی طرف سے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق فتنہ الخوارج کا کمانڈر تین خودکش بمباروں سمیت لاہور پہنچ گیا ہے۔

 افغانستان میں تربیت حاصل کرنے والے دہشت گردوں کو لاہور سے تعلق رکھنے والے تین سے چار سہولت کاروں کی معاونت حاصل ہے ۔ دہشت گردوں نے ریکی مکمل کرلی اور خودکش جیکٹس،بارودی مواد ، ایک رکشہ حاصل کرلیا ہے ۔ اس تھریٹ الرٹ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شہر میں انٹیلی بیس سرچ آپریشن شروع کر دئیے گئے ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں