بابر اعظم اب ٹی ٹونٹی کے کھلاڑی نہیں رہے :راشد لطیف

 بابر اعظم اب ٹی ٹونٹی کے  کھلاڑی نہیں رہے :راشد لطیف

کراچی (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اب ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں رہے ۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ سٹرائیک ریٹ پر تحفظات کے باعث 6 ماہ قبل ڈراپ کیے جانے کے بعد بابر کو دوبارہ کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا، ان کا سٹرائیک ریٹ کب بہتر ہوا؟ آپ انہیں واپس کیوں لائے ؟انہوں نے کہا کہ جدید ٹی20 کرکٹ میں ایسے بیٹرز کی ضرورت ہے جو رفتار تیز کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں