کمپنیوں کے غیر شرعی قرضوں کی حدکم کر کے 33فیصد کردی

کمپنیوں کے غیر شرعی قرضوں کی حدکم کر کے 33فیصد کردی

شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ، ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر) سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس کی شرعی اسکریننگ میں اہم نظرثانی کردی ہے ۔نئے معیار کے تحت کمپنیوں کے غیر شرعی قرضوں نام شریعہ کمپلائنٹ ڈیٹ کی حد 37 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد مقرر کردی گئی جبکہ غیر شرعی سرمایہ کاری کی حد 33 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے ۔ کمیشن کے مطابق ان ترامیم کا مقصد شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنا اورسرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی شرائط کے اطلاق سے اسلامی فنڈز، تکافل کمپنیوں اور شریعہ پر مبنی پورٹ فولیوز کیلئے سرمایہ کاری کا دائرہ مزید شفاف اور مستحکم ہوگا۔ایس ای سی پی نے اعلان کیا ہے کہ شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس میں شامل کمپنیوں کو 3، 4 اور 5 اسٹار ریٹنگ دی جائے گی جس سے سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کی شرعی حیثیت کے بارے میں درجہ بندی کی بنیاد پر بہتر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ یہ ریٹنگ سسٹم مارکیٹ میں مسابقت اور شرعی نظم و ضبط کو فروغ دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں