ایپسٹین سے تعلقات،عالمی اقتصادی فورم کے صدرمستعفی

ایپسٹین سے تعلقات،عالمی اقتصادی فورم کے صدرمستعفی

بورگے سابق نارویجن وزیر خارجہ،2017 میں ڈبلیو ای ایف کے صدر بنے تھے ایپسٹین کیساتھ عشائیے کیے ،جنسی مجرم سے خطوط کے ذریعے بھی رابطہ رکھا

زیورخ (رائٹرز)عالمی اقتصادی فورم کے صدر اور سربراہ بورگے برینڈے نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب چند ہفتے قبل فورم نے اُن کے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک آزادانہ تحقیق شروع کی تھی۔برینڈے 2017 میں عالمی اقتصادی فورم کے صدر بنے تھے ۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایسی تفصیلات سامنے آئیں جن سے معلوم ہوا کہ ناروے سے تعلق رکھنے والے برینڈے نے ایپسٹین کے ساتھ تین کاروباری عشائیے کیے تھے اور اس بدنام سرمایہ کار سے خطوط اور پیغامات کے ذریعے رابطہ بھی رکھا تھا۔برینڈے ناروے کے سابق وزیرِ خارجہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے کہاغور و فکر کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں عالمی اقتصادی فورم کے صدر اور سربراہ کے عہدے سے الگ ہو جاؤں۔ یہاں ساڑھے آٹھ برس کا میرا وقت بے حد اطمینان بخش رہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں