مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کی اہم وجہ دریافت

مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کی اہم وجہ دریافت

بیجنگ(نیٹ نیوز)موجودہ عہد میں حیران کن طور پر مرد تیزی سے قبل از وقت بڑھاپے کے شکار ہو رہے ہیں اور اب اس کی ایک اہم وجہ دریافت ہوئی ہے ۔چین کے جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فار ایور کیمیکلز مردوں کو قبل از وقت بوڑھا بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق انسانوں کے تیار کردہ پر فلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل سبسٹینسز(پی ایف اے ایس) نامی کیمیکلز 50 سال سے زائد عمر کے مردوں میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز کر دیتے ہیں انہیں عموماً فار ایور کیمیکلز کے نام سے جانا جاتا ہے ، محققین نے بتایا کہ ان فار ایور کیمیکلز سے خواتین پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نتائج اہم ہے مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کیمیکلز سے بچنے کی ضرورت ہے ۔اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان ایجنگ میں شائع ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں