خلائی مخلوق موجود ، مگر زمین پر نہیں آئی،ناسا کا دعوی

خلائی مخلوق موجود ، مگر زمین پر نہیں آئی،ناسا کا دعوی

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سینئر سائنسدان نے کہا کہ کائنات میں خلائی مخلوق کے وجود کے امکانات مضبوط ہیں، تاہم اب تک ایسی کوئی شہادت موجود نہیں کہ کسی خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا ہو۔

ناسا سے 1968 میں وابستہ ہونے والے ڈاکٹر جینٹری لی نے امریکی سائنسی تنظیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کی وسعت کو دیکھتے ہوئے یہ امکانات بہت زیادہ ہیں کہ کہیں نہ کہیں زندگی ضرور موجود ہو، ہم کسی نہ کسی شکل میں کائنات میں زندگی ضرور دریافت کریں گے ۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق وہ سیارے جہاں زمین جیسی فضا اور ماحول موجود ہو، خلائی حیات کی تلاش کے لیے سب سے موزوں سمجھے جاتے ہیں، اسی تناظر میں زمین جیسے حجم کے حامل سیارے کو ممکنہ طور پر زندگی کے لیے امیدوار تصور کیا جا رہا ہے ، جو زمین سے تقریبا 40 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں