دنیا کے معمر ترین گھوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا

 دنیا کے معمر ترین گھوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا

ورجینیا (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک خاتون کے پالتو گھوڑے نے دنیا کے معمر ترین مادہ گھوڑے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ اس نے یہ ریکارڈ 37 برس اور 329 دن کے عمر میں حاصل کیا۔امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پیج سِگمن بلومر کا پالتو گھوڑا فینسی یکم اپریل 1988 کو پیدا ہوا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی مالکن کی تاریخِ پیدائش بھی وہی ہے جو ان کے گھوڑے کی ہے اور یہ دونوں اس وقت سے ساتھ ہیں جب پیج کی عمر آٹھ برس اور فینسی کی عمر 12 برس تھی۔پیج سِگمن بلومر نے فینسی کی عمر کے ثبوت گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے اور دنیا کے معمر گھوڑے کا ٹائٹل باسکلاڈ (2025 میں مرنے والا 38 سالہ گھوڑا) حاصل کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے پیج کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے فینسی بوڑھی ہوتی گئی اس کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں