ڈالر کی قدر میں مزیدکمی ،تولہ سونا 700روپے سستا
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.50 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 5178 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار562 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 350 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 204 روپے ہوگئی۔