شاہین کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کرکے غصہ دلایا وہ پرفارم کرگیا:شاہد آفریدی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے شاہین کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کرکے غصہ دلایا وہ پرفارم کرگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کو ذرا غصہ دلایا کہ سارے تو کہہ ہی رہے ہیں ذرا سسر کہہ کر دیکھے تو اسے غصہ آئے گا اور ایسا ہی ہوا ہے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگلے میچ کا مجھ سے پوچھیں گے تو میں اس میں شاہین کو اپنی ٹیم میں نہیں رکھوں گا۔سابق کپتان نے کہا کہ شاہین اسی طرح غصہ دلانا ہے کچھ لوگوں کی ایگوز کو اسی طرح مارو، شاہین کے دماغ کا مجھے اچھی طرح پتا ہے ۔