قصور:نومولود بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا)قصورکے گردونواح میں کھیتوں اور خالی پلاٹ سے نومولود بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔
پھولنگر کے نواحی علاقہ شیر پور میں کھیتوں سے لاہور کے رہائشی غفور کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ حبیب آباد میں خالی پلاٹ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جو بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے ۔ ادھر الہ آباد کے علاقے مولاپور روڈ سے ایک نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے کوئی نامعلوم شخص پھینک کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔