قیمتی موبائل فون چوری کرنے والے ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے ملزم کو ڈیفنس مارکیٹ سے حراست میں لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت معین اختر کے نام سے ہوئی ہے ، جو دو روز قبل ایک شہری کے دو قیمتی موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گیا تھا،ملزم چوری شدہ موبائل فونز کو سپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ دو موبائل فون، 30 سے زائد سم کارڈز اور متعدد شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور وہ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔