ملزموں نے گن پوائنٹ پر ضبط شدہ پٹرول مشین،جنریٹر چھین لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کا غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔
اسسٹنٹ کمشنر اورانکی ٹیم نوکھر میں 7پٹرول مشینیں، جنریٹر اور ایک ڈرم قبضے میں لیکر نوشہرہ ورکاں دفتر واپس آ رہی تھی کہ مدن چک کے قریب ملزم دلدار بٹ اور حسنین بھٹی نے چار ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے گن پوائنٹ پر پٹرول مشین اور جنریٹر چھین لیا پولیس نے انچارج پیرا فورس رانا طیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔