ایف آئی اے گوجرانوالہ نے 9 انسانی سمگلر گرفتارکرلئے

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے 9 انسانی سمگلر گرفتارکرلئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ کی بڑی کارروائی،

لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیکر کروڑوں وصول کرنے والے 9 انسانی سمگلر گرفتار کرلئے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف اورڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ رانا شواز خاں کی ہدایت پر انسپکٹرز سرور اصغر شیراز رضا باجوہ ملک طاہر کوہلی عادل اشفاقنے ٹیم کے ہمراہ سرکل کے مختلف علاقوں میں ایجنٹوں کے خلاف دوران کریک ڈاؤن 9 انسانی سمگلر زکو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزموں میں مقصود سید ،صغیر عباس ،سلمان سلیم ،خلیل احمد، شمس بھٹی ،میر حمزہ شفیع، شہزاد معظم شفیق شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ رانا شواز خاں نے بتایا تمام گرفتار ایجنٹ لوگوں سے یورپ، ملائیشیا ،عراق بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے وصول کرتے رہے ۔ ملزموں کیخلاف شہریوں کی طرف سے کئی درخواستیں اور مقدمات درج ہیں۔ ملزموں نے لوگوں سے یورپ کیلئے 80لاکھ ،عراق کیلئے 30لاکھ اور ملائیشیا کیلئے 15لاکھ روپے کے حساب سے وصول کیے ۔ مجموعی طور پر ملزموں نے سادہ لوح لوگوں سے ویزا کی آڑ میں 50 کروڑ روپے بٹورے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں