نماز کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد( سٹی رپورٹر)نماز کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں قائم جامع مسجد میں اکرم نامی شہری نماز کی ادائیگی کے لئے آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کرکے مسجد کے اندر داخل ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔