شالیمار میں دیور نے فائرنگ کر کے بھاوج کو قتل کردیا
لاہور (کرائم رپورٹر )شالیمار کے شیلر چوک ملتانی کالونی میں دیور نے فائرنگ کر کے بھاوج کو قتل کر دیا ،
مقتولہ کی شناخت 25 سالہ نشاء کے نام سے ہوئی جسے دیور رحمن نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔