ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی سی ڈی عبدالوہاب تبدیل،فراڈ کیس میں گرفتار ڈی ایس پی اظہر نوید معطل
لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی سی ڈی عبدالوہاب کو تبدیل کر دیا ۔عبدالوہاب کو ایس پی سی سی ٹی ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔۔۔
اسکے علاوہ ڈی ایس پی اظہر نوید کو معطل کر دیا گیا ،آئی جی پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ڈی ایس پی اظہر نوید کو گرفتار کرنے کے بعد معطل کیا گیا ہے ۔ اظہر نوید سکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھے ۔واضح رہے ڈی ایس پی اظہر نوید کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں شہری سے فراڈ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس پر ڈیفنس پولیس نے دو روز پہلے حراست میں لیا تھا۔