مردان:نامعلوم افراد کی گھرپرفائرنگ،3خواتین جاں بحق

مردان:نامعلوم افراد کی گھرپرفائرنگ،3خواتین جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں شامل، نواسہ اور نواسی زخمی بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ،واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ:مقامی ذرائع

کاٹلنگ (آئی این پی )خیبرپختونخو ا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے تھانہ حرکی حدود قاسمی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کی تین خواتین جاں بحق ہوگئیں، فائرنگ کے واقعے میں دو کمسن بچے شدید زخمی ہوئے ،جاں بحق خواتین میں محبوب علی کی اہلیہ اور دو بیٹیاں شامل ہے دونوں بیٹیاں شادی شدہ، عید منانے والدین کے گھر آئی ہوئی تھیں ،زخمی بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے ،زخمی بچے جاں بحق خاتون کے نواسہ اور نواسی ہیں ریسکیو  1122 نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے واقعہ رات کے آخری پہر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر پر حملہ کیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں