تشدد ، حبس بے جا میں رکھنے پر مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) بھائیوں اور بھائی کے سسر پر تشدد کرکے حویلی میں لے جاکر باندھتے ہوئے حبس بے جا میں رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھمبہ کلاں کوٹ رادھاکشن کے رہائشی شہزاد حسین ولد شوکت علی نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ حاجی مظفر ولد نور محمد وغیرہ میرے دونوں بھائیوں اور میرے بھائی کے سسر پر اندھا دھند تشدد کرتے رہے اورحویلی میں لے جا کر باندھ کر غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا۔پولیس مصروف کارروائی ہے ۔