گجرات:پتنگ بازی پر 6، ون ویلنگ کرنیوالے 10افراد گرفتار
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار) گجرات پولیس کا عیدالفطر کے تینوں دن کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ و تیز رفتاری کا ارتکاب کرنے والوں خلاف کریک ڈاؤن،
کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ملزم گرفتار کرکے 282 پتنگیں اور دھاتی ڈور کی 31 گوٹیں برآمد کر لیں۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائیوں میں 18 ملزموں کو گرفتار جبکہ 10 موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں ۔