گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رکھی کے درمیان خفیہ شادی کی افواہیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رکھی کے درمیان خفیہ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔
ایشا رکھی کی والدہ پونم رکھی نے نجی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں شادی کے رسوم و رواج دکھائی دے رہے ہیں۔ فینز نے اس بات پر تبصرے شروع کر دئیے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی نے نجی طور پر شادی کرلی ہے ، لیکن اس حوالے سے ابھی تک نہ بادشاہ نے خود کسی باضابطہ اعلان کیا ہے اور نہ ہی ایشا رکھی یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی واضح تصدیق سامنے آئی ہے۔