سیریز ’’ہیری پوٹر‘‘ کے اداکار پاپا ایسیڈو کو قتل کی دھمکیاں
لندن(شوبز ڈیسک)برطانوی اداکار پاپا ایسیڈو نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے سیریز‘ہیری پوٹر’ میں ان کی کاسٹنگ کا اعلان ہوا ہے تب سے اُنہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
پاپا ایسیڈو نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے ہیری پوٹر سیریز میں کام کرنے سے منع کیا جا رہا اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر میں نے اس سیریز میں کام کیا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن کسی کو بھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں ملنی چاہئیں۔ برطانوی اداکار نے کہا کہ میں ہیری پوٹر سیریز میں جادوگر کا کردار ادا کر رہا ہوں اور یہ مجھے جذباتی طور پر متاثر کرتا ہے۔