دھونکل کے قریب ویگن اور کار میں تصادم ،9 افراد زخمی

دھونکل کے قریب ویگن اور کار  میں تصادم ،9 افراد زخمی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جی ٹی روڈ پر دھونکل کے قریب ویگن اور کار میں تصادم 5 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

 وزیرآباد جی ٹی روڈ پر دھونکل موڑ کے قریب قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جانے والی ویگن یوٹرن پر کار سے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں5خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال جبکہ 3 کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں