ہارون آباد:سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ،1ڈاکو ہلاک

ہارون آباد:سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ،1ڈاکو ہلاک

کاہنہ میں پولیس مقابلے میں فرار خاتون ڈاکو رابعہ کو گرفتار کرلیا گیا ننکانہ میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ڈاکو اعجاز زخمی حالت میں پکڑا گیا

 ہارون آباد، کاہنہ، ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا،خبرنگار) ہارون آباد کے تھانہ سٹی کی حدود فورٹ عباس روڈ پر سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور رہزنی سمیت سنگین جرائم میں  ملوث تھا اور اس کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے ۔ادھر کاہنہ کے علاقے خیابان امین میں  ہونیوالے پولیس مقابلے میں فرار خاتون ڈاکو رابعہ کو گرفتار کر لیا گیا۔چند روز قبل سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں پولیس کانسٹیبل رزاق شہید جبکہ دو ڈاکو مارے گئے تھے۔

ڈکیٹ گینگ کی گاڑی شیخوپورہ میں واردات کے بعد لاہور میں ٹریس ہوئی تھی۔ پولیس تفتیش کے مطابق خاتون ڈاکو رابعہ پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین فائرنگ کے دوران اپنے ڈاکو ساتھیوں کو میگزین لوڈ کر کے دیتی رہی تھی۔علاوہ ازیں ننکانہ صاحب کے علاقہ بسی دھر پور روڈ پر سیم پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن ڈاکو اعجاز عرف سجاد ججی زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں