ہلہ نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
قصور (خبرنگار) ہلہ نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
تھانہ پھول نگر پولیس کے مطابق تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے لاش کو کارروائی کیلئے تحویل میں لے کر واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ۔