مختلف مقامات سے 4منشیات فروش گرفتار‘ 6کلو چرس برآمد
نوشہرہ ورکاں پولیس نے قتل مقدمہ کا13سال سے اشتہاری ملزم بھی دھرلیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)چار منشیات فروشوں گرفتار، چھ کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا عمران اوجلہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2940گرام چرس برآمد کی۔ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں ریاض گوندل نے ملزم اسماعیل سے 1680 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی صفدر عطا بھٹی نے ملزم سعد سے 1420 گرام چرس برآمد کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی عنصر فاروق مان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا نوشہرہ ورکاں کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا ۔ انسپکٹر ریاض گوندل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی ہدایت پراے ایس آئی وحید مغل انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے کامیاب کارروائی میں قتل مقدمہ میں 13 سال سے مفرور اشتہاری ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری کی گرفتاری پر سی سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں نے ایس ایچ او ریاض گوندل اور اے ایس آئی وحید مغل کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ۔