جنگ بندی کے دوسرے دن کویت کی تنصیبات پر ڈرون حملے

جنگ بندی کے دوسرے دن کویت کی تنصیبات پر ڈرون حملے

فضائی دفاعی نظام ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف :کویتی فوج

کویت سٹی (اے ایف پی)کویت کی فوج نے جمعرات کو بتایا کہ فضائی دفاعی نظام ملکی حدود کی طرف آنے والے دشمنان کے ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔ فوج نے بتایا کہ یہ ڈرون ملک کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے تھے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے دن خلیج میں پہلی مرتبہ ڈرون حملے کی اطلاع ملی۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق فوج ملکی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے اور دشمن کی کارروائیوں کا فوری جواب دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں