مسجد اقصیٰ کے دروازے نمازیوں کے لیے کھل گئے
ہزاروں افرادنے فجر کی نماز ادا کی، ناقابل بیان خوشی ہوئی :فلسطینی شہری مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 28 سالہ خالد محمد صبیح شہید
تل ابیب (اے ایف پی)ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے میں مقدس عبادت گاہیں 41دن بعد عوام کیلئے کھل گئیں۔مسجد اقصیٰ کے دروازے بھی نمازیوں کیلئے کھل گئے ۔جمعرات کی صبح نمازیوں کو مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی جس کے (صفحہ5بقیہ نمبر24) بعد ہزاروں افرادنے فجرکی نماز ادا کی۔پولیس نے بعد میں مسلمانوں کو ہٹایا تاکہ یہودی عبادت گاہ میں داخل ہو سکیں۔ فلسطینیوں نے اس موقع کو ناقابل بیان خوشی قرار دیا اور عبادت گاہ کی اہمیت پر زور دیا۔فلسطینی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 28 سالہ خالد محمد صبیح شہید ہوگئے ۔ مسجد اقصیٰ