ملکوال :فائرنگ سے پیشی پر جانیوالے دوافراد زخمی ہوگئے
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چک رائب نہر کے قریب فائرنگ، پیشی کیلئے عدالت جانے والے دو افراد زخمی ہوگئے ۔
چند روز قبل نین رانجھا میں عامر نواز فریق کی مخالف فریق سے لڑائی کے دوران فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے ۔ اسی کیس کی پیشی کے سلسلہ میں علی نواز اور شعیب سول کورٹس ملکوال جا رہے تھے ۔ جب وہ تحصیل کورٹس کے قریب چک رائب نہر کی پٹڑی پر پہنچے تو گھات میں بیٹھے مخالفین نے ان پر مخالفین کر دی جس سے علی نواز اور شعیب زخمی ہو گئے ۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔