لیگ سپر:یکطرفہ مقابلہ،یونائیٹڈ نے قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،اسلام آباد نے 101 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا پشاور زلمی نے 246 رنز بنائے ،مینڈس 109 ،بابر 87 رنز کے ساتھ نمایاں ،ہدف کے تعاقب میں کنگز کی پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی ،پشاور زلمی کے آگے کراچی کنگز ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور اُسے ہوم گراؤنڈ پر 159 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے 101 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا،کرس گرین کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیشنل سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سکندر رضا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کرس گرین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 101 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ یونائیٹڈ کے ڈیون کونوے نے 59 اور محمد فائق نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے ۔پشاور زلمی کی جانب سے سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس 109 اور کپتان بابراعظم 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ 247 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 16.1 اوور میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کنگز کی جانب سے اعظم خان نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے ۔پشاور زلمی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ افتخار احمد، صفیان مقیم اور ناہید رانا نے 3، 3 وکٹیں لیں۔