صدرزرداری کی چینی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

 صدرزرداری کی چینی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ہانگژو جن جیانگ گروپ کی پاکستان میں دلچسپی، جاری منصوبوں پر بریفنگ حکومت سندھ سرمایہ کاری کرنیوالوں کوہرممکن سہولت دیگی : صدرمملکت

سانیا (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے دوران ہانگژو جن جیانگ گروپ کے سی ای او وانگ جیان سے ملاقات کی اور کمپنی کو  پاکستان میں متبادل توانائی، پانی کی صفائی اور الیکٹرک گاڑیوں کے بیٹری سسٹمز سمیت ترجیحی شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔ملاقات کے دوران صدر مملکت کو بتایا گیا کہ یہ گروپ پہلے ہی پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور چین کے سرفہرست 100 کاروباری گروپس میں شامل ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں، خصوصاً واٹر ٹریٹمنٹ، الیکٹرک وہیکل بیٹری سسٹمز اور متبادل توانائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی شراکت داری پائیدار ترقی اور صنعتی پیش رفت میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔ حکومت سندھ صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو خصوصاً پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں