پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز :ڈیرل مچل

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز :ڈیرل مچل

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈیز ٹیم کے کھلاڑی ڈیرل مچل نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں اور مجھے پاکستان آ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے ۔

اپنی گفتگو میں ڈیرل مچل نے پاکستانی کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ گزشتہ سال لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھاتے دیکھنا میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔ڈیرل مچل نے کہا کہ میں پْرامید ہوں کہ راولپنڈیز ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اب اچھی کارکردگی کا سلسلہ شروع ہو گا اور ٹیم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں