نشتر کالونی،راہوالی میں 2افراد کی خودکشی

نشتر کالونی،راہوالی  میں 2افراد کی خودکشی

لاہور، راہوالی(کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا)نشتر کالونی اور گوجرانوالہ کے علاقہ راہوالی میں 2افراد نے خودکشی کرلی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ خالق نگر میں 35 سالہ سیموئل نے نامعلوم وجہ پرپھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کیا۔

راہوالی کے تھانہ کینٹ کے علاقہ بدوکی گوسائیاں میں چھوٹے بھائی کے گھر چھوڑ جانے پر بڑے بھائی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ محمد اسحاق کا چھوٹا بھائی جبارگھریلو وجوہات پرگزشتہ روز بیوی بچوں کے ہمراہ سامان لیکر گھر چھوڑ کر چلا گیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر بڑے بھائی اسحاق نے زہریلی گولیاں نگلیں۔45 سالہ اسحاق تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کاباپ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں