اوکاڑہ:ہسپتال میں ای سی جی کرنیوالا سینٹری ورکرگرفتار
اوکاڑہ(خبر نگار)اوکاڑہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں سینٹری ورکر کا بلا اجازت مریض کی ای سی جی کرنے کا واقعہ۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کا سخت ایکشن، ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر ای سی جی مشین آپریٹ کرنے والے سینٹری ورکر کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے سینٹری ورکرکی برخاستگی کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔ متذکرہ سینٹری ورکر بغیر ڈاکٹر کی ایڈوائس اپنے رشتہ دار کی ای سی جی میں ملوث پایا گیا۔