قازقستان کی ایران کا افزودہ یورینیم ذخیرہ اپنے پاس محفوظ کرنے کی پیشکش
لندن (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ قازقستان نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر کوئی معاہدہ طے پاتا ہے۔
تو وہ ایران کا افزودہ یورینیم ذخیرہ اپنے پاس رکھنے کیلئے تیار ہے ۔فنانشل ٹائمز کے مطابق رافائل گروسی نے یہ بات اس ہفتے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں صدر قاسم جومارت توقایف سے ملاقات کے بعد بتائی ہے ۔قازق صدر نے اس معاملے میں اپنے ملک کی آمادگی ظاہر کی کہ وہ اس ذخیرے کو محفوظ رکھ سکتا ہے جو ہتھیار بنانے کے قریب درجے تک افزودہ کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایران نے تقریباً 440 کلوگرام یورینیم 60 فیصد تک افزودہ کیا ہے اوریہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا اہم نکتہ ہے ۔