ایران جنگ کی قیمت عوام ادا کر رہے :میئرنیویارک،اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت نہ کرنیکا اعلان
نیویارک (این این آئی)میئرنیویارک سٹی زہران ممدانی نے ایران امریکا جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میئرنیویارک نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ 3 ماہ قبل ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا، اس جنگ کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی جنگ نے عوام کے بجٹ شدید متاثر کیے ، جنگ کے باعث امریکا میں پٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پہلے دن سے اور آج بھی اس جنگ کے خلاف ہوں،یہ جنگ ختم ہونی چاہیے ۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال ہونے والی اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے ، جبکہ شہر میں پریڈ کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل ڈے پریڈ اتوار کو نیویارک کی ففتھ ایونیو پر منعقد ہوگی جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ پریڈ کیلئے شہر بھر میں غیر معمولی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔