تیل سپلائی میں کمی سے سنگین خطرات پیدا ہونے کا انتباہ

تیل سپلائی میں کمی سے سنگین خطرات پیدا ہونے کا انتباہ

آبنائے ہرمز سے ترسیل معمول پر نہ آئی تو گرمیوں میں طلب بڑھنے پر مسئلہ ہوگا عالمی ذخائر کی کمی خطرہ ،آئی ایم ایف ،ورلڈبینک اورآئی ای اے کامشترکہ بیان

واشنگٹن (اے ایف پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، عالمی بینک اور انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے سربراہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل معمول پر نہ آئی تو گرمیوں کے موسم میں ایندھن کی طلب بڑھنے کے دوران سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔گزشتہ رو ز جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی میں بڑی کمی کے باعث عالمی سطح پر تیل کے ذخائر غیر معمولی رفتار سے کم ہو رہے ہیں۔بیان کے مطابق اگر ترسیل بحال نہ ہوئی تو شمالی نصف کرے میں موسمِ گرما کے دوران تیل کی طلب کے عروج پر عالمی ذخائر کی تیزی سے کمی ایندھن کی سلامتی، مارکیٹ کے استحکام اور مجموعی معاشی صورتحال کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات پیدا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں