ٹرمپ کی تصویر والا 250ڈالرکانوٹ چھاپاجائیگا ،امریکی انتظامیہ متحرک

ٹرمپ کی تصویر والا 250ڈالرکانوٹ  چھاپاجائیگا ،امریکی انتظامیہ متحرک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ افراد نے امریکی کرنسی چھاپنے والے ادارے پر دباؤ ڈالا ہے کہ 250 ڈالر کا نیا نوٹ تیار کیا جائے جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل ہو۔

 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی کرنسی چھاپنے والے ادارے کے 4 موجودہ اور سابق ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ 150 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ہوگا کہ کسی زندہ شخصیت کی تصویر امریکی کرنسی پر شائع کی جائے ۔گزشتہ سال سے وزارت خزانہ کے دو عہدیدار برینڈن بیچ اور ان کے سینئر مشیر مائیک براؤن بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کے عملے کو بار بار اس نوٹ کے نمونے تیار کرنے پر زور دیتے رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں