سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام 2 دکانداروں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے اپنی دکانوں پر سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام کیا گیا تھا۔ جو کسی واردات کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔