کرایہ نامہ جمع نہ کروانے پر شہری گرفتار، مقدمہ درج

کرایہ نامہ جمع نہ کروانے پر شہری گرفتار، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو قابو کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا اور اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں