علی پورچٹھہ:موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘نوجوان جاں بحق ‘ ساتھی زخمی
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے با عث نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا ۔
برج تاشہ کا رہائشی 22سالہ عبدالرحمن عرف مانی اپنے ساتھی 21سالہ شمیر گوندل کے ہمراہ رات گئے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کیلیانوالہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے ، عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شمیر گوندل کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔