سیالکوٹ:سکوٹی چھین کر شہری کو زخمی کر نیوالا گینگ گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چند روز قبل مرالہ روڈ پر ڈاکوئوں نے باپ بیٹی سے سکوٹی چھین لی اور دوران واردات مزاحمت پر شہری کو بیٹی کے سامنے گولی مار کر فرار ہوگئے تھے ،
گرفتاری کیلئے مراد پور پولیس، ہیڈمرالہ پولیس،کوٹلی لوہاراں پولیس اگوکی پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیمیں نکل پڑیں تاہم مراد پور پولیس نے 5رکنی گینگ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔